صدر جمہوریہ ہند جناب پرنب مکھرجی نے جمہوریہ سربیا کے قومی دن (15 فروری
2017) کے موقع پر وہاں کی حکومت اور عوام کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش
کی ہیں۔جمہوریہ سربیا کے صدر عزت مآب جناب تومسلو نکولچ، سے اپنے پیغام میں صدر
جمہوریہ نے کہا ہے کہ بھارت کی حکومت اور عوام
کی طرف سے اور میں
اپنی طرف سے عزت مآب اور جمہوریہ سربیا کے عوام کو آپ کے قومی دن پر
مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہا ہوں۔ ہندوستان اور سربیا کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات ہیں، جن میں
ناوابستہ تحریک کے ساتھی بانیوں کی حیثیت سے بھی تعلقات شامل ہیں۔